سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّدِّ باب: ترکہ میں رد کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 1291
سَعِيدٌ قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ أَبِي يَرُدُّ فُضُولَ الْمَالِ عَنِ الْفَرَائِضِ عَلَى بَيْتِ الْمَالِ، وَلَا يَرُدُّ عَلَى وَارِثٍ شَيْئًا»مظاہر امیر خان
خارجہ بن زید رحمہ اللہ نے کہا: میں نے اپنے والد (سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ) کو دیکھا کہ وہ فرائض کی تقسیم کے بعد زائد مال بیت المال کو لوٹاتے تھے اور کسی وارث کو کچھ واپس نہیں دیتے تھے۔