حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ التَّيْمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ، فَسَمِعَ قَارِئًا يَقْرَأُ: { قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ } فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ .، وَسِرْنَا، فَسَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: { قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ } فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ غُفِرَ لَهُ، فَكَفَفْتُ رَاحِلَتِي لِأَنْظُرَ مَنْ هُوَ فَأُبَشِّرُهُ، فَنَظَرْتُ يَمِينًا وَشِمَالًا فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا .ابی الحسن التیمی رحمہ اللہ ایک شخص کے حوالے سے کہتے ہیں: میں ایک اندھیری رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا کہ کسی کو سورہ «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» پڑھتے ہوئے سنا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص شرک سے بری ہو گیا۔ پھر ہم آگے بڑھے تو کسی اور کو سورہ «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پڑھتے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مغفرت کر دی گئی۔ میں نے اپنی سواری روک کر دیکھنا چاہا کہ یہ خوشخبری کس کو دوں، لیکن دائیں بائیں دیکھا تو کوئی نظر نہ آیا۔