سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ قَوْلِ عُمَرَ فِي الْجَدِّ باب: دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول
حدیث نمبر: 1251
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ ابْنَةٍ وَثَلَاثِ أَخَوَاتٍ وَجَدٍّ «فَأَعْطَى الِابْنَةَ النِّصْفَ، وَجَعَلَ لِلْجَدِّ خُمْسَيْ مَا بَقِيَ، وَأَعْطَى لِلْأَخَوَاتِ خُمْسًا خُمْسًا»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیٹی، تین بہنوں اور دادا کے مسئلے میں فیصلہ کیا کہ بیٹی کو نصف دیا جائے، دادا کو بقیہ کے پانچویں حصے میں سے دو حصے دیے جائیں، اور ہر بہن کو ایک ایک پانچواں حصہ۔