سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ قَوْلِ عُمَرَ فِي الْجَدِّ باب: دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول
حدیث نمبر: 1230
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، قَالَ: نا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ: مَاتَ ابْنُ ابْنٍ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَتَرَكَ جَدَّهُ عُمَرَ وَإِخْوَتَهُ، فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَجَعَلَ زَيْدٌ يَحْسِبُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: شَغِّبْ مَا كُنْتَ مُشَغِّبًا، فَلَعَمْرِي إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنِّي أَحَقُّ بِهِ مِنْهُمْ "مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پوتے کا انتقال ہوا اور اس نے اپنے دادا عمر اور اپنے بھائی چھوڑے، تو عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بلایا، زید حساب کرتے رہے تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بحث نہ کرو، اللہ کی قسم! میں جانتا ہوں کہ میں ان پر زیادہ حق رکھتا ہوں۔“