سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدِّ باب: دادا کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1228
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا جُوَيْبِرٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ الْجَدِّ، فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ فَقَالَ: فُلَانٌ، قَالَ: ابْنُ مَنْ؟ قَالَ: ابْنُ فُلَانٍ، قَالَ: ابْنُ مَنْ؟ قَالَ: ابْنُ فُلَانٍ، فَقَالَ: «مَا أَرَاكَ تَعُدُّ إِلَّا آبَاءً» ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: {وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ} . قَالَ: «فَبَدَأَ بِجَدَّيْهِ قَبْلَ أَبِيهِ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور دادا کے بارے میں سوال کیا، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کا نسب پوچھا، جب وہ تین پشتوں تک بیان کرتا رہا تو فرمایا: ”تم تو صرف آباء ہی گن رہے ہو۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ﴾ ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی۔“ اور فرمایا: ”اللہ نے دادا کو والدین پر مقدم رکھا ہے۔“