سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدِّ باب: دادا کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1227
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حَجَّاجٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ عِنْدَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَذْكُرْ فِي الْقُرْآنِ جَدًّا وَلَا جَدَّةً إِنْ هُمْ إِلَّا الْآبَاءُ ثُمَّ تَلَا {وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ» }مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جو چاہے میں اس سے حجر اسود کے پاس مباہلہ کروں گا کہ اللہ عزوجل نے قرآن میں دادا اور دادی کا ذکر نہیں کیا بلکہ سب کو آباء ہی کہا ہے۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ﴾ ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی۔“