سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدِّ باب: دادا کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1226
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الْجَدُّ أَبٌ، وَقَرَأَ {وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ}مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”دادا والد ہوتا ہے۔“ اور یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ﴾ ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی۔“