سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدِّ باب: دادا کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1215
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: نا الْحَسَنُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، نَشَدَ النَّاسَ فَقَالَ: " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ عِنْدَهُ عِلْمٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ فَلْيَقُمْ , فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَدٍّ كَانَ فِينَا , قَالَ: كَمْ أَعْطَاهُ؟ قَالَ: أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ: لَا دَرَيْتَ "مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: ”تم میں سے جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دادا کے بارے میں علم ہو وہ کھڑا ہو۔“ سیدنا معقل بن یسار المزنی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان ایک دادا کے بارے میں فیصلہ کیا تھا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”اسے کتنا دیا تھا؟“ کہا: ”چھٹا حصہ۔“ پوچھا: ”کس کے ساتھ؟“ کہا: ”معلوم نہیں۔“ فرمایا: ”پھر تمہیں کچھ معلوم نہیں۔“