سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابٌ فِي الْعَوْلِ باب: عَول (وراثت کی کمی) کا بیان
حدیث نمبر: 1214
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ النَّاسَ لَا يَأْخُذُونَ بِقَوْلِي وَلَا بِقَوْلِكَ وَلَوْ مُتُّ أَنَا وَأَنْتَ مَا اقْتَسَمُوا مِيرَاثًا عَلَى مَا نَقُولُ، قَالَ: «فَلْيَجْتَمِعُوا فَلْنَضَعْ أَيْدِيَنَا عَلَى الرُّكْنِ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلَ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ، مَا حَكَمَ اللَّهُ بِمَا قَالُوا»مظاہر امیر خان
میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”لوگ نہ میری بات مانتے ہیں نہ آپ کی، اگر میں اور آپ مر جائیں تو وہ وراثت ہماری کہی ہوئی تقسیم پر نہیں کریں گے۔“ انہوں نے کہا: ”تو آؤ، ہم کعبہ کے پاس ہاتھ رکھ کر بددعا کریں کہ جو جھوٹا ہو اللہ کی لعنت اس پر ہو، کیونکہ اللہ نے ہمارے کہنے کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔“