سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابٌ فِي الْعَوْلِ باب: عَول (وراثت کی کمی) کا بیان
حدیث نمبر: 1213
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ، «أَتَرَوْنَ الَّذِي أَحْصَى رَمْلَ عَالِجٍ عَدَدًا جَعَلَ فِي مَالٍ نِصْفًا وَثُلُثًا وَرُبُعًا؟ إِنَّمَا هُوَ نِصْفَانِ، وَثَلَاثَةُ أَثْلَاثٍ، وَأَرْبَعَةُ أَرْبَاعٍ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ جس نے عالج کے ریت کے ذروں کو شمار کیا وہ مال میں نصف، تہائی اور چوتھائی رکھے گا؟ وراثت صرف دو آدھوں، تین تہائیوں اور چار چوتھائیوں میں تقسیم ہوتی ہے۔“