سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْمُشَرَّكَةِ باب: مشترکہ وراثت کا بیان
حدیث نمبر: 1201
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ قَالَ: أنا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ عُمَرَ، أَشْرَكَ بَيْنَهُمْ وَقَالَ: «لَا أَحْرِمُهُمْ إِنِ ازْدَادُوا قُرْبًا»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھائیوں اور بہنوں کو شریک کیا اور فرمایا: ”میں انہیں قرابت کے مزید قریب ہونے کی وجہ سے محروم نہیں کروں گا۔“
وضاحت:
ابن سیرین عن عمر = مرسل: یہ بات اصولِ حدیث میں مشہور ہے۔ امام نووی، ابن عبدالبر، ابن حجر، اور دیگر محدثین نے تصریح کی ہے کہ ابن سیرین کے اقوال عن عمر مرسل ہیں۔