سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْمُشَرَّكَةِ باب: مشترکہ وراثت کا بیان
حدیث نمبر: 1199
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ عَلِيٍّ، «أَنَّهُ جَعَلَ لِلزَّوْجِ النِّصْفَ، وَلِلْأُمِّ السُّدُسَ، وَالثُّلُثَ الْبَاقِيَ لِلْإِخْوَةِ مِنَ الْأُمِّ وَأَسْقَطَ الْإِخْوَةَ وَالْأَخَوَاتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ، وَأَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَشْرَكَ بَيْنَهُمْ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے شوہر کو نصف، ماں کو چھٹا حصہ، اور باقی حصہ ماں کی طرف سے بھائیوں کو دیا اور باپ کی طرف سے بھائیوں کو محروم کر دیا، جبکہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے سب کو شریک کیا۔