سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
مِيرَاثُ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ وَزَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ باب: بیوی، والدین اور شوہر کے والدین کا ترکہ
حدیث نمبر: 1192
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا، قَالَ: «لِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ»مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی حصہ ہے۔“
وضاحت:
سند کے لحاظ سے مرسل و ضعیف ہے (ابن أبي ليلى کے ضعف اور ارسال کی وجہ سے) کیونکہ الشعبي نے سیدنا علی سے براہ راست روایت نہیں کی، بلکہ مراسيل الشعبی کہلاتی ہیں۔