سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
مِيرَاثُ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ وَزَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ باب: بیوی، والدین اور شوہر کے والدین کا ترکہ
حدیث نمبر: 1191
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَمَّنْ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ: «فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ، لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ»مظاہر امیر خان
عبداللہ بن محمد بن علی نے اپنے والد کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ آپ نے فرمایا: ”شوہر اور والدین کے ترکہ کے مسئلے میں شوہر کو نصف ملے گا اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی حصہ دیا جائے گا۔“
وضاحت:
حجاج بن أرطاة عنعنہ سے روایت کر رہے ہیں اور درمیان کا راوی مبہم ہے ("عمن سمع...")