حدیث نمبر: 1188
سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ، فَجَعَلَهَا مِنْ سِتَّةٍ، لِلزَّوْجِ ثَلَاثَةُ أَسْهُمٍ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ سَهْمًا، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأَبِ سَهْمَانِ .مظاہر امیر خان
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے شوہر اور والدین کے ترکہ کے بارے میں فرمایا: ”ترکہ کو چھ حصوں میں تقسیم کیا جائے، شوہر کو تین حصے دیے جائیں، ماں کو باقی ماندہ مال کا تہائی یعنی ایک حصہ دیا جائے، اور باپ کو باقی دو حصے ملیں۔“