سنن سعید بن منصور
كتاب الفرائض— فرائض کی کتاب
بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ باب: فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
حدیث نمبر: 1186
سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةٍ .مظاہر امیر خان
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ کی تقسیم) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو آپ نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا۔