سنن سعید بن منصور
كتاب الفرائض— فرائض کی کتاب
بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ باب: فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
حدیث نمبر: 1185
نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا سَلَكْنَاهُ، وَأَنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، " فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، أَعْطَى الْمَرْأَةَ الرُّبُعَ، وَأَعْطَى الأُمَّ ثُلُثَ مَا بَقِيَ، وَأَعْطَى الأَبَ سَائِرَ ذَلِكَمظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے، اور ان کے پاس بھی ایسا ہی مسئلہ آیا تھا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا، عورت کو چوتھائی دیا، ماں کو باقی مال کا تہائی دیا، اور باپ کو باقی تمام حصہ دے دیا۔“