سنن سعید بن منصور
كتاب الفرائض— فرائض کی کتاب
بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ باب: فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
حدیث نمبر: 1184
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا الأَعْمَشُ، قَالَ: نا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ إِذَا أَخَذَ بِنَا طَرِيقًا فَسَلَكْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، " فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَلِلأَبِ مَا بَقِيَ، وَهُوَ سَهْمَانِ " .مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے اور وہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ کی تقسیم) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا: عورت کے لیے ایک چوتھائی، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی، اور جو باقی بچے وہ باپ کا ہوگا، یعنی باپ کے لیے دو حصے۔“