سنن سعید بن منصور
كتاب الفرائض— فرائض کی کتاب
بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ باب: فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
حدیث نمبر: 1183
نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا فَاتَّبَعْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ: " لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأَبِ " مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے ساتھ کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم ان کے پیچھے چلتے اور وہ راستہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان سے ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: عورت کے لیے چوتھائی ہے، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی حصہ ہے، اور جو کچھ باقی بچے وہ باپ کا ہو گا۔“