سنن سعید بن منصور
كتاب الفرائض— فرائض کی کتاب
بَابُ الْحَثِّ عَلَى تَعْلِيمِ الْفَرَائِضِ باب: فرائض سکھانے کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1179
سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ فَإِنَّهَا مِنْ دِينِكُمْ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”فرائض سیکھو کیونکہ یہ تمہارے دین کا حصہ ہے۔“
وضاحت:
إبراهيم النخعي کا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں، اس لیے اثر مرسل ہے۔ لیکن آثارِ تابعین میں یہ معمولی ضعف ہوتا ہے اور درایتاً قبول کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب مضمون شرعی تعلیم پر ہو۔ أبو معاویہ کی أعمش سے اور ان کی ابراھیم سے سند معروف ہے۔ تدلیس کا اثر نہیں ہے۔