سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (29) قَوْلُهُ تَعَالَى: {الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَى لَهُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 1170
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي الْأَشْرَسِ، عَنْ مُغِيثِ بْنِ سُمَيٍّ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ } - قَالَ: شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ دَارٍ إِلَّا يُظِلُّهُمْ غُصْنٌ مِنْ أَغْصَانِهَا، فِيهَا مِنْ أَلْوَانِ الثَّمَرِ وَيَقَعُ عَلَيْهَا طَيْرٌ أَمْثَالُ الْبُخْتِ، فَإِذَا اشْتَهَى الرَّجُلُ طَائِرًا دَعَاهُ حَتَّى يَقَعَ عَلَى خِوَانِهِ، فَيَأْكُلُ مِنْ أَحَدِ جَانِبَيْهِ شِوَاءً وَالْآخَرِ قَدِيدًا، ثُمَّ يَطِيرُ فَيَذْهَبُ .مظاہر امیر خان
مغیث بن سمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ﴿طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ﴾ یعنی جنت میں ایک درخت ہے جس کی ہر شاخ ہر گھر والے پر سایہ کرے گی، اس میں ہر قسم کا پھل ہوگا، اور اس پر اونٹوں جیسے پرندے ہوں گے، جب کوئی جنتی کسی پرندے کو کھانا چاہے گا تو وہ اس کے دسترخوان پر آ بیٹھے گا، ایک جانب سے بھنا ہوا ہوگا اور دوسری جانب سے خشک گوشت ہوگا، پھر وہ پرندہ دوبارہ اڑ جائے گا۔