سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (24) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلا أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ كَذَلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا» کا بیان
حدیث نمبر: 1121
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُغِيرَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: لَمَّا جَلَسَ مِنْهَا يُوسُفُ ذَلِكَ الْمَجْلِسَ وَحَلَّ السَّرَاوِيلَ حَتَّى بَلَغَتِ الثَّفِنَ - تَمَثَّلَ لَهُ يَعْقُوبُ فَضَرَبَ صَدْرَهُ بِيَدِهِ، فَقَالَ: يَا يُوسُفُ ! فَخَرَجَتْ شَهْوَتُهُ مِنْ أَنَامِلِهِمظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: جب سیدنا یوسف علیہ السلام اس عورت کے قریب بیٹھ گئے اور اپنی شلوار کو اس حد تک کھول دیا کہ ران ظاہر ہو گئی، تو سیدنا یعقوب علیہ السلام کا مجسمہ ظاہر ہوا، انہوں نے سیدنا یوسف علیہ السلام کے سینے پر ہاتھ مار کر کہا: اے یوسف! تو یوسف علیہ السلام کی شہوت ان کی انگلیوں کے پوروں سے نکل گئی۔