سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (20) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَكَانُوا فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 1112
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ يَحْلِفُ أَنَّ الَّذِي اشْتَرَوْا بِهِ اثْنَانِ وَعِشْرُونَ دِرْهَمًا، وَقَالَ سُفْيَانُ: الْبَخْسُ الْحَرَامُ .مظاہر امیر خان
سدی رحمہ اللہ سے روایت ہے: وہ قسم کھا کر کہتے تھے کہ جس قیمت پر سیدنا یوسف علیہ السلام کو خریدا گیا وہ بائیس درہم تھی، اور سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ﴿الْبَخْسُ﴾ یعنی کمی کا مطلب حرام لین دین ہے۔