سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (40) قَوْلُهُ تَعَالَى: {حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ} الْآيَةَ باب: اللہ تعالیٰ کے قول «حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ» کا بیان
حدیث نمبر: 1087
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَفَارَ التَّنُّورُ } - قَالَ: يَفُورُ الْمَاءُ يَخْرُجُ عَلَى وَجْهِهَا، فَقِيلَ لِنُوحٍ: إِذَا رَأَيْتَ الْمَاءَ قَدْ عَلَا عَلَى الْأَرْضِ فَانْزِلْ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ .مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ یعنی اور جب تنور سے پانی اُبل پڑے کے بارے میں فرمایا: پانی اُبلے گا اور اس کا پانی زمین کی سطح پر ظاہر ہو جائے گا، پھر سیدنا نوح علیہ السلام سے کہا گیا: جب تم دیکھو کہ پانی زمین پر بلند ہو گیا ہے تو تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں سوار ہو جاؤ۔