حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ } - قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ، قَالَ: جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
مظاہر امیر خان

مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿أَفَمَنْ كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ﴾ یعنی تو بھلا جو اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہو کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ﴿وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ﴾ یعنی اور اس کے پیچھے ایک گواہ آئے کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد جبرائیل علیہ السلام ہیں۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 1083
درجۂ حدیث محدثین: سنده ضعيف لضعف الليث بن أبي سليم، وهو صحيح لغيره بالطريقين المتقدمين.
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1081، 1082، 1083»