حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يُقْرِئُ رَجُلًا الْقُرْآنَ، فَحَجَّ ذَلِكَ الرَّجُلُ، فَأَهْدَى لِلَّذِي أَقْرَأَهُ قَوْسًا، فَأَتَى عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ لَهُ: أَلْقِهَا عَنْكَ، فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَغْزُوَ، فَقَالَ: أَلْقِهَا عَنْكَ، فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَغْزُوَ بِهَا، فَقَالَ لَهُ عَوْفٌ: أَتُرِيدُ أَنْ تُعَلِّقَ قَوْسًا مِنْ نَارٍ ؟ قَالَ: فَرَدَّهَا الرَّجُلُ إِلَى صَاحِبِهَا .عمیر بن ہانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص دوسرے کو قرآن پڑھا رہا تھا، پھر وہ شخص حج پر گیا اور جس نے اسے پڑھایا تھا اسے کمان ہدیہ میں دی۔ وہ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں بتایا تو انہوں نے کہا: اسے واپس کر دو۔ اس نے کہا: میں اس کے ذریعے جہاد کرنا چاہتا ہوں۔ سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: اسے واپس کر دو۔ اس نے کہا: میں اس کے ذریعے جہاد کرنا چاہتا ہوں۔ سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم جہنم کی کمان کو اپنے ساتھ لٹکانا چاہتے ہو؟ چنانچہ اس شخص نے وہ کمان اس کے مالک کو واپس کر دی۔