حدیث نمبر: 1076
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي قَوْلِهِ: { فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْـزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ } - قَالَ: مَا شَكَّ وَلَا سَأَلَ .
مظاہر امیر خان

سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے ﴿فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ﴾ یعنی پھر اگر آپ کو اس چیز میں کوئی شک ہو جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئے جو آپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں کے بارے میں کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ شک کیا اور نہ سوال کیا۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 1076
درجۂ حدیث محدثین: سنده صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1076، 1077»