سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (64) قَوْلُهُ تَعَالَى: {لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: { لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا } - قَالَ: لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْ شَيْءٍ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا سَأَلَ عَنْهُ بَعْدَ رَجُلٍ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ، فَهِيَ بُشْرَاهُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَبُشْرَاهُ فِي الْآخِرَةِ الْجَنَّةُ .سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ یعنی ان کے لیے دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: تم نے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جس کے متعلق میں نے کسی کو سوال کرتے نہیں سنا، سوائے ایک شخص کے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نیک خواب ہے، جو مسلمان خود دیکھے یا اس کے لیے دیکھا جائے، یہی اس کی دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے، اور آخرت میں خوشخبری جنت ہے۔