سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (58) قَوْلُهُ تَعَالَى: {قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: نَا الْأَجْلَحُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ ! قَالَ: قُلْتُ: سَمَّانِي لَكَ رَبِّي ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَتَلَا: { قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْتَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ } . قَالَ: بِكِتَابِ اللهِ وَبِالْإِسْلَامِ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ .سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ قرآن تم پر پڑھوں! میں نے عرض کیا: کیا میرے رب نے آپ کو میرا نام بتایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ﴾ یعنی کہہ دو: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر خوش ہو لیا کرو، یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں، اور فرمایا: اللہ کی کتاب اور اسلام اس سب سے بہتر ہیں جو وہ لوگ جمع کرتے ہیں۔