سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (26) قَوْلُهُ تَعَالَى: {لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ» کا بیان
حدیث نمبر: 1058
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ } - قَالَ: الزِّيَادَةُ غُرْفَةٌ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ لَهَا أَرْبَعَةُ أَبْوَابٍ، غُرَفُهَا وَأَبْوَابُهَا مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ .مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ﴾ (جنہوں نے نیکی کی ان کے لئے بہترین بدلہ اور مزید کچھ ہے) کے بارے میں فرمایا: زیادتی ایک موتی کا حجرہ ہے جس کے چار دروازے ہیں، اس کی عمارت اور دروازے سب ایک ہی موتی کے بنے ہوں گے۔