سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (108) قَوْلُهُ تَعَالَى: {لا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ} الْآيَةَ باب: اللہ تعالیٰ کے قول «لا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى» کا بیان
حدیث نمبر: 1036
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ قُبَاءَ أُصَلِّي فِيهِ، فَالْتَفَتُّ عَنْ يَمِينِي فَأَبْصَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ: أَحْبَبْتَ أَنْ تُصَلِّيَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ . !مظاہر امیر خان
عمار دہنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مسجد قباء میں نماز کے لیے داخل ہوا، پھر دائیں جانب مڑ کر دیکھا تو سیدنا ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے مجھے دیکھ لیا اور کہا: کیا تم نے اس مسجد میں نماز پڑھنے کو پسند کیا جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ﴿لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَىٰ مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ﴾ یعنی یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی، اس میں نماز پڑھنے کے زیادہ حق دار ہو؟