سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (60) قَوْلُهُ تَعَالَى: {إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ} إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1022
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُهَاجِرٍ أَبِي الْحَسَنِ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا وَائِلٍ وَحْدَهُ، فَقَالَ: رُدَّهَا فَضَعْهَا مَوَاضِعَهَا، قُلْتُ: فَمَا أَصْنَعُ بِنَصِيبِ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ ؟ قَالَ: رُدَّهُ عَلَى آخَرِينَ .مظاہر امیر خان
ابو وائل رحمہ اللہ نے فرمایا: اسے لوٹا کر اس کے اصل مستحقین کو دے دو، میں نے کہا: مؤلفۃ القلوب یعنی جن کے دلوں کو اسلام کی طرف مائل کرنا مقصود ہو کے حصے کا کیا کروں؟ فرمایا: اسے دوسرے مستحقین میں تقسیم کر دو۔