سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
بَابُ تَفْسِيرِ سُورَةِ التَّوْبَةِ باب: تفسیر سورۃ التوبہ
حدیث نمبر: 1004
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: سُورَةُ التَّوْبَةِ ؟ قَالَ: بَلْ هِيَ الْفَاضِحَةُ، مَا زَالَتْ تَنْزِلُ وَمِنْهُمْ وَمِنْهُمْ حَتَّى ظَنُّوا أَنْ لَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا ذُكِرَ فِيهَا .مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: سورہ توبہ؟ تو انہوں نے فرمایا: بلکہ یہ فاضحہ یعنی رسوا کرنے والی ہے، اس میں مسلسل «اور ان میں سے» اور «اور ان میں سے» نازل ہوتا رہا یہاں تک کہ لوگوں نے گمان کر لیا کہ ان میں سے کوئی بھی باقی نہ رہے گا مگر اس کا ذکر اس میں آ جائے گا۔