السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: المحافظة على سنة أهل الإسلام في أمور الموتى باب: مردوں کے معاملات میں اہل اسلام کے طریقے (سنت) پر قائم رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 6614
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّهُ قِيلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَلَا نَتَّخِذُ لَكَ شَيْئًا كَأَنَّهُ الصُّنْدُوقُ مِنَ الْخَشَبِ؟ فَقَالَ: " بَلِ اصْنَعُوا بِي مَا صَنَعْتُمْ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، انْصِبُوا عَلَيَّ اللَّبِنَ، وَأَهِيلُوا عَلَيَّ التُّرَابَ ".حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ ہمیں خبر دیتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا ہم آپ کے لیے لکڑی کا صندوق نہ بنوا لیں؟ تو انہوں نے کہا: میرے ساتھ بھی ایسا ہی کرو جیسے رسول اللہ ﷺ کے لیے کیا گیا، وہ یہ کہ مجھ پر مٹی کی اینٹیں نصب کرو، پھر اوپر مٹی ڈال دو۔