السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الاستسقاء— کتاب الاستسقائ
باب: رفع اليدين في دعاء الاستسقاء باب: استسقاء کی دعا میں ہاتھ اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 6447
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو سَلَمَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ قَالَا: ثنا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى، فَقَالَ هَكَذَا، وَمَدَّ يَدَيْهِ وَجَعَلَ بُطُونَهُمَا مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ ". زَادَ عَلِيٌّ: " وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ".حافظ ثناء اللہ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے بارش کی دعا کی اور آپ ﷺ نے ایسے ایسے کیا اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے ہاتھوں کے پیٹ کو زمین کی طرف کیا یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھا۔ علی نے یہ لفظ زیادہ کیے: «وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ» ”کہ آپ ﷺ منبر پر تھے۔“