السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الخسوف— کتاب صلوة الخسوف
باب: من اختار الجهر بها باب: جس نے اس میں بلند آواز سے قراءت کرنے کو اختیار کیا
حدیث نمبر: 6348
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلِ بْنِ خَلَفٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي السُّلَمِيَّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَيْلِيِّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِالْعَنْكَبُوتِ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِلُقْمَانَ أَوِ الرُّومِ ".حافظ ثناء اللہ
(الف) عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نمازِ خسوف چار رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ پڑھائی۔ پہلی رکعت میں سورہ عنکبوت کی تلاوت فرمائی اور دوسری رکعت میں سورہ لقمان یا سورہ روم۔
(ب) حنش سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے نمازِ خسوف یا کسوف میں قرأت کو جہر کیا۔
(ج) محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا والی حدیث کہ نمازِ کسوف میں نبی ﷺ نے جہری قرأت کی، یہ صحیح ہے؛ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ نبی ﷺ نے قرأت کو پوشیدہ اور مخفی پڑھا۔