السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة العيدين— کتاب العیدین
باب: الزينة للعيد باب: عید کے لیے زینت (آرائش) اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6140
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: " رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مُعْتَمًّا، قَدْ أَرْخَى عِمَامَتَهُ مِنْ خَلْفِهِ ".حافظ ثناء اللہ
(الف) سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو پگڑی باندھے ہوئے دیکھا، انہوں نے پگڑی کا کنارہ پیچھے کی جانب لٹکایا ہوا تھا۔
(ب) ابن ابی رزین فرماتے ہیں کہ میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس عید کے دن آیا، انہوں نے پگڑی باندھی ہوئی تھی اور اس کے کنارے کو پیچھے کی جانب چھوڑا ہوا تھا اور لوگ بھی اسی طرح کرتے تھے۔