السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المدبر— مدبر کا بیان
باب: : المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه. باب: مدبر غلام کو اس کا مالک جب چاہے فروخت کر سکتا ہے، یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21552
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ، قَالَ عُقَيْبَ هَذَا الْحَدِيثِ: هَذَا خَطَأٌ مِنِ ابْنِ طَرِيفٍ، وَالصَّوَابُ: عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُرْسَلًا. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: " مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ رَحِمَنَا اللهُ وَإِيَّاهُ، دَخَلَ لَهُ حَدِيثٌ فِي حَدِيثٍ، لِأَنَّ الثِّقَاتِ إِنَّمَا رَوَوْا.حافظ ثناء اللہ
عطاء حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنا «مُدَبَّر» غلام آزاد کر دیا، اس کے پاس کوئی اور مال نہ تھا تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا اور اسے 900 یا 700 درہم میں فروخت کر دیا گیا۔