أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ مِنْ نَخْلٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلًا فَقَالَ: " مَنْ رَجُلٌ يَكْلَؤُنَا لَيْلَتَنَا هَذِهِ؟ " فَانْتَدَبَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَا: نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " فَكُونَا بِفَمِ الشِّعْبِ ". فَلَمَّا أَنْ خَرَجَا إِلَى فَمِ الشِّعْبِ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ لِلْمُهَاجِرِيِّ: أِيُّ اللَّيْلِ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أَكْفِيَكَ أَوَّلَهُ أَوْ آخِرَهُ؟ قَالَ: بَلِ اكْفِنِي أَوَّلَهُ. فَاضْطَجَعَ الْمُهَاجِرِيُّ فَنَامَ، وَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ يُصَلِّي، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ ذات رقاع میں نکلے، انہوں نے حدیث کو ذکر کیا، کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا؟“ تو مہاجرین اور انصار میں سے ایک ایک نے حامی بھری، ان دونوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم (پہرہ دیں گے)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تم دونوں گھاٹی کے منہ پر رہو۔“ جب وہ دونوں گھاٹی پر پہنچے تو انصاری نے مہاجر سے کہا: ”رات کا کون سا حصہ تمہیں پسند ہے کہ میں تمہاری طرف سے اس میں پہرہ دوں، پہلا پہر یا آخری پہر؟“ اس نے کہا: ”تم میری طرف سے رات کے ابتدائی حصے میں پہرہ دو۔“ تو مہاجر لیٹ کر سو گیا، جبکہ انصاری نماز کے لیے کھڑا ہو گیا۔ پھر انہوں نے (باقی) حدیث ذکر کی۔