السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السير— سیر کا بیان
باب: تحريم الفرار من الزحف وصبر الواحد مع الاثنين باب: میدانِ جنگ سے بھاگنے کی حرمت اور ایک شخص کا دو (دشمنوں) کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 18081
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " إِنْ فَرَّ رَجُلٌ مِنِ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ، وَإِنْ فَرَّ مِنْ ثَلَاثَةٍ لَمْ يَفِرَّ ".حافظ ثناء اللہ
عطاء حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دو سے بھاگ جائے تو اسے بھاگا ہوا کہتے ہیں، اگر کوئی تین کے مقابلہ سے بھاگ جائے تو اسے فرار ہونے والوں میں شمار نہیں کرتے۔