حدیث نمبر: 18010
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَصَابَ النَّاسَ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ وَجَهْدٌ، فَأَصَابُوا غَنَمًا فَانْتَهَبُوهَا، وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي إِذْ جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي عَلَى فَرَسِهِ فَأَكْفَأَ قُدُورَنَا بِقَوْسِهِ، ثُمَّ جَعَلَ يُرَمِّلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ النُّهْبَةَ لَيْسَ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَيْتَةِ، أَوْ إِنَّ الْمَيْتَةَ لَيْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ النُّهْبَةِ ". الشَّكُّ مِنْ هَنَّادٍ.
حافظ ثناء اللہ

انصار کے ایک شخص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر پر نکلے، لوگوں کو مسلسل کام کی وجہ سے کھانے کی سخت حاجت ہوئی، ان کو کچھ بکریاں مالِ غنیمت میں ملیں، ان لوگوں نے ان میں سے کچھ لے لیں اور اس وقت ہنڈیاں پک رہی تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ اپنے گھوڑے پر سوار تھے اور اپنی کمان سے ہنڈیوں کو الٹا رہے تھے اور گوشت میں مٹی ملا رہے تھے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوٹی ہوئی چیز مردار سے زیادہ حلال نہیں ہے“ یا فرمایا: ”مردار لوٹی ہوئی چیز سے زیادہ حلال نہیں ہے۔“ یعنی یہ دونوں حرام ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب السير / حدیث: 18010
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»