حدیث نمبر: 17546
قَالَ: وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالنَّجَاشِيِّ قَدْ شَرِبَ خَمْرًا فِي رَمَضَانَ فَأَفْطَرَ، فَضَرَبَهُ ثَمَانِينَ، ثُمَّ أَخْرَجَهُ مِنَ الْغَدِ فَضَرَبَهُ عِشْرِينَ وَقَالَ: إِنَّمَا ضَرَبْتُكَ هَذِهِ الْعِشْرِينَ لِجُرْأَتِكَ عَلَى اللهِ، وَإِفْطَارِكَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ.
حافظ ثناء اللہ

ابومروان کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نجاشی شخص لایا گیا، جس نے رمضان میں شراب پی کر روزہ توڑ دیا تھا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے ۸۰ کوڑے مارے، پھر اگلے دن ۲۰ اور مارے اور فرمایا: ”یہ ۲۰ میں نے اس لیے مارے ہیں جو تو نے اللہ پر جرأت کی ہے اور رمضان میں افطار کر دیا۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الأشربة والحد فيها / حدیث: 17546
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»