السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: الجائفة باب: جائفہ (وہ زخم جو پیٹ یا سینے کے جوف تک پہنچ جائے) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 16216
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنبأ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا هِشَامٌ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: كَتَبَ إِلِيَّ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ نُسْخَةَ الْكِتَابِ الَّذِي عِنْدَ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الَّذِي، كَتَبَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، فَإِذَا فِيهِ: " فِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةً، وَفِي الْعَيْنِ نِصْفُ الدِّيَةِ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ هُنَا لِكَ عَشَرَةٌ عَشَرَةٌ " وَقَدْ رُوِّينَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ مُرْسَلًا وَمَوْصُولًا.حافظ ثناء اللہ
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ نے وہ نسخہ لکھ کر بھیجا جو ابوبکر محمد بن عمرو بن حزم کے پاس تھا جو نبی ﷺ نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو لکھ کر دیا تھا، اس میں تھا: ”جب ناک جڑ سے کاٹ دی جائے تو اس میں مکمل دیت ہے اور آنکھ میں نصف دیت ہے اور سر کے انتہائی گہرے زخم میں اور پیٹ کا زخم جو آنتوں تک پہنچے اس میں ثلث دیتِ قتل ہے اور ہڈی کو ظاہر کر دینے والے زخم میں اور دانت میں پانچ پانچ اونٹ ہیں اور تمام انگلیاں برابر ہیں، ہر انگلی کے بدلے ١٠، ١٠ اونٹ ہیں۔“