السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
جماع أبواب الديات فيما دون النفس -- باب: أرش الموضحة باب: جان کے علاوہ دیگر اعضاء کی دیت کے ابواب کا جامع بیان۔ -- باب: موضِحَہ (ایسا زخم جو ہڈی تک پہنچ کر اسے واضح کر دے) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 16193
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا ابْنُ أَبِي قِمَاشٍ، ثنا مُوسَى، ثنا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى فِي الْمُوضِحَةِ بِخَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَزَادَ فِيهِ: وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْجَائِفَةِ بِثُلُثِ الدِّيَةِ قَالَ: وَفِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعُهُ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ وَذَكَرَ دِيَةَ الْيَدِ وَالرِّجْلِ وَالْأَصَابِعِ، كَمَا رَوَيْنَا فِي حَدِيثِ مَالِكٍ وَغَيْرِهِ.حافظ ثناء اللہ
سابقہ روایت عبدالرزاق رحمہ اللہ نے معمر رحمہ اللہ کے طرق سے ان الفاظ کا اضافہ فرمایا ہے کہ ”سر کے گہرے زخم میں ثلث دیت ہے اور پیٹ پھاڑنے میں بھی ثلث دیت ہے، ناک جب بالکل جڑ سے اکھاڑ دی جائے تو اس میں ١٠٠ اونٹ ہیں اور آنکھ کے بدلے ٥٠ اونٹ ہیں۔“