حدیث نمبر: 16172
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الدِّيَةِ الْكُبْرَى، فَذَكَرَهَا، وَذَكَرَ الدِّيَةَ الصُّغْرَى، ثُمَّ قَالَ: ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ، فَقَوَّمَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِبِلَ الدِّيَةِ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ حِسَابَ أُوقِيَّةٍ وَنِصْفٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ، ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَزَادَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَلْفَيْنِ حِسَابَ أُوقِيَّتَيْنِ لِكُلِّ بَعِيرٍ، ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَأَقَامَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ حِسَابَ ثَلَاثَةِ أَوَاقٍ بِكُلِّ بَعِيرٍ، وَيُزَادُ ثُلُثُ الدِّيَةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، وَثُلُثٌ آخَرُ لِلْبَلَدِ الْحَرَامِ قَالَ: فَتَمَّتْ دِيَةُ الْحَرَمَيْنِ عِشْرِينَ أَلْفًا قَالَ: وَكَانَ يُقَالُ: يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ مِنْ مَاشِيَتِهِمْ لَا يُكَلَّفُونَ الْوَرِقَ وَلَا الذَّهَبَ، وَيُؤْخَذُ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ مِنْ مَالِهِمْ قِيمَةُ الْعِدْلِ فِي أَمْوَالِهِمْ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے فیصلوں میں ایک فیصلہ دیتِ کبریٰ کا فیصلہ بھی ہے، پھر ایسے ہی دیتِ صغریٰ کا تذکرہ فرمایا۔ پھر فرمایا: ”اونٹ کمیاب ہوئے جا رہے ہیں اور مہنگے ہو رہے ہیں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ٦٠٠٠ درہم ایک اوقیہ اور نصف ایک اونٹ کے اعتبار سے مقرر کر دیے۔ پھر دوبارہ اونٹ مہنگے ہوئے اور درہم سستے ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ٢ اوقیہ فی اونٹ کے اعتبار سے ٢٠٠٠ کا اضافہ کر دیا، پھر دوبارہ اونٹ مہنگے ہوئے اور درہم سستے ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے ١٢٠٠٠ درہم مقرر کر دیے۔ ہر اونٹ کے عوض ٣ اوقیہ اور حرمت والے مہینے میں ثلث دیت کا اور اضافہ کر دیا اور حرمت والے شہر میں ثلث کا اور اضافہ کر دیا تو کل ملا کر دیت ٢٠٠٠٠ بنی اور فرمایا: ”اگر بدوی ہیں تو ان کے جانوروں سے دیت لی جائے اور ہر قوم سے ان کے رائج الوقت مال سے دیت لی جائے عدل کے ساتھ۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الديات / حدیث: 16172
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»