السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: صفة الستين التي مع الأربعين باب: ان ساٹھ اونٹوں کی صفت کا بیان جو چالیس کے ساتھ (دیت میں) شامل ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16125
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، رَحِمَهُ اللهُ، قَالَ: وَرُوِيَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِثْلُ مَا قُلْنَا: فِي شِبْهِ الْعَمْدِ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً وَمِنْ حَدِيثٍ آخَرَ: ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ خَلِفَةً.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت کیا گیا ہے جیسے شبہ العمد کے بارے میں بیان کر چکے ہیں کہ ”۳۰ حقے، ۳۰ جذعے اور ۴۰ پختہ عمر کے“ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ ”۳۳ جذعے، ۳۳ حقے اور ۳۴ وہ جن کے پیٹ میں اولاد ہو۔“