السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: صفة الستين التي مع الأربعين باب: ان ساٹھ اونٹوں کی صفت کا بیان جو چالیس کے ساتھ (دیت میں) شامل ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16121
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَالسِّتُّونَ الَّتِي مَعَ الْأَرْبَعِينَ الْخَلِفَةِ: ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَقَدْ رَوَى هَذَا عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور وہ ساٹھ (اونٹ) جو چالیس حاملہ اونٹنیوں کے ساتھ ہوں گے: (ان میں) تیس حقہ (تین سالہ اونٹنیاں) اور تیس جذعہ (چار سالہ اونٹنیاں) ہوں گی۔“
اور انہوں نے یہ بات نبی کریم ﷺ کے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت کی ہے، اور ایک دوسرے مقام پر اسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو حَازِمٍ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَبْدَوِيُّ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ الْقُرَشِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: الدِّيَةُ الْمُغَلَّظَةُ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، وَهِيَ شِبْهُ الْعَمْدِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیتِ مغلظہ میں ۳۰ حقے، ۳۰ جذعے اور ۴۰ وہ ہوں جن کے پیٹ میں اولاد ہو اور یہ شبہ العمد کی دیت ہے۔