حدیث نمبر: 15903
قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ} [المائدة: 45]. وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُسْلِمُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ ".
حافظ ثناء اللہ

اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ﴾ ”اور ہم نے اس (تورات) میں ان پر فرض کر دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ہے۔“ [سورة المائدة: 45]
اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مسلمانوں کے خون (قصاص میں) ایک دوسرے کے برابر ہیں۔“

أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى} [البقرة: ١٧٨] الْآيَةَ كُلَّهَا، ثُمَّ قَالَ: {وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ} [المائدة: ٤٥] الْآيَةَ كُلَّهَا. قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أُقِيدَتِ الْمَرْأَةُ مِنَ الرَّجُلِ، وَفِيمَا يُعْمَدُ مِنَ الْجِرَاحِ..
حافظ ثناء اللہ

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ﴾ [سورة المائدة: 45] کہ ”ہم نے ان پر اس میں لکھ دیا ہے کہ جان کے بدلے جان ہے“ اور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”مسلمانوں کے خون سب برابر ہیں۔“
ابن شہاب رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد عورت کو قتل کرے تو مرد کو قتل کیا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہی فیصلہ ہے ﴿أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ﴾ [سورة المائدة: 45] ”جان کے بدلے جان“۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجنايات / حدیث: 15903
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»