السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنايات— جنایات (جرائم) کا بیان
باب: لا يشير بالسلاح إلى من لا يستحق القتل، ومن مر في مسجد أو سوق بنبل أمسك بنصالها باب: جو قتل کا مستحق نہ ہو اس کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کیا جائے، اور جو شخص مسجد یا بازار سے تیر لے کر گزرے تو وہ اس کی نوکوں کو پکڑ کر رکھے۔
حدیث نمبر: 15873
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا، أَوْ سُوقِنَا بِنَبْلٍ فَلْيُمْسِكْ عَلَى نِصَالِهَا، لَا يُصِيبُ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِأَذًى ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْهُ وَعَنْ غَيْرِهِ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.حافظ ثناء اللہ
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ”جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا بازار سے گزرے تو وہ اپنے نیزے کے پھل کو چھپالے اور کسی بھی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچائے۔“