السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: حبس الرجل لأهله قوت سنة باب: آدمی کا اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کی خوراک جمع کر کے رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15700
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ هُوَ ابْنُ إِسْحَاقَ الْحَافِظُ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَثْعَمِيُّ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، نا وَكِيعٌ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: قَالَ لِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ: إِيشِ عِنْدَكَ فِي الْقُوتِ؟ قُلْتُ: لَا شَيْءَ قَالَ: ثُمَّ ذَكَرْتُ بَعْدُ حَدِيثًا حَدَّثَنَا بِهِ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَبِيعُ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَيَحْبِسُ لِأَهْلِهِ قُوتَ سَنَتِهِمْ " ⦗٧٧٠⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ عَنْ وَكِيعٍ.حافظ ثناء اللہ
ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: مجھے سفیان ثوری نے کہا: ”کیا تیرے پاس خوراک کی کوئی چیز ہے؟“ میں نے کہا: نہیں، کوئی چیز نہیں۔ کہتے ہیں: پھر میں نے بعد میں حدیث ذکر کی، ہمیں معمر نے زہری سے، انہوں نے مالک سے، انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ ”نبی ﷺ بنی نضیر کی کھجوریں فروخت کرتے تھے اور اپنے اہل کے لیے ایک سال کی خوراک روک لیتے تھے۔“
اس کو بخاری رحمہ اللہ نے محمد بن سلام سے، انہوں نے وکیع سے صحیح میں روایت کیا ہے۔